اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا رونق میلہ، جھوٹا بھارتی گودی میڈیا ایک بار پھر دنیا میں رسوا

اشتہار

حیرت انگیز

مودی جنگی جنون میں بھارتی گودی میڈیا نے پنڈی اسٹیڈیم کی تباہی کی خبر دی لیکن پی ایس ایل میلہ دوبارہ سجنے پر بھارتی میڈیا پھر دنیا میں رسوا ہو گیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر کے جنگ مسلط کرنےکی کوشش کی تھی۔ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کر کے دشمن کے دانت کھٹے کیے اور چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

تاہم اس دوران بھارتی میڈیا فرسٹریشن کا شکار ہوکر مسلسل جھوٹی خبریں نشر کرتا رہا۔ کئی میڈیا چینلز نے بھارت کا پاکستان پر قبضہ، آدھا پاکستان تباہ دکھایا۔ جھوٹ کی حد تو یہ ہوگئی کہ وہ سمندر کو لاہور گھسیٹ لائے اور بندرگاہ تباہ کر ڈالی۔

اسی جھوٹی خبروں کے دوران گودی میڈیا نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بھارتی ڈرون حملے میں تباہی کا دعویٰ کیا اور ایک ارب سے زائد بھارتیوں کو بے وقوف بنانے کے لیے جعلی اور اے آئی جنریٹڈ تصویریں بے شرمی کے ساتھ شیئر کیں۔

تاہم گودی میڈیا کو ایک بار پھر اپنی جھوٹی خبروں پر اس وقت دنیا بھر میں اس وقت رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جب گزشتہ روز پی ایس ایل 10 دوبارہ شروع ہوا اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا رونق میلہ لگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کا دن پاکستان آرمی  کے نام کردیا

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ دیکھنے کے لیے نہ صرف ہزاروں شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے بلکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی وہاں پہنچے تھے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں