اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

سیما حیدر پر گھر میں گھس کر حملہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں نامعلوم شخص نے سیما حیدر پر گھر میں گھس کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد سے سیما حیدر کی بھارت میں موجودگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے اسے فوری ملک بدر کیا جائے۔

سیما حیدر نے مودی سرکار اور اتر پردیش حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسے ملک بدر نہ کیا جائے کیونکہ وہ ’بھارت کی بہو‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر نے بھارتی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

سیم حیدر اور سچن کی دوستی آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد خاتون نے اپنے 4 بچوں کے ہمراہ بنگال کے راستے بھارت پہنچ کر اس سے شادی کر لی تھی، جوڑے کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز گریٹر نوئیڈا میں نامعلوم شخص سیما حیدر کے گھر میں گھس آیا اور اس نے خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سچن نے مداخلت کرتے ہوئے اہلیہ کو بچا لیا۔

بعد میں حملہ آور کی شناخت ریاست گجرات کے رہائشی تیجس کے نام سے ظاہر کی گئی۔ سیما حیدر پر حملے کی خبر پر مقامی لوگ بھی مدد کو آگئے تھے تاہم پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور تیجس کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تیجس نے گجرات سے دہلی بذریعہ ٹرین سفر کیا اور پھر بس کے ذریعے گریٹر نوئیڈا پہنچا، اس کے موبائل فون سے سیما حیدر کی تصاویر اور اسکرین شاٹس ملے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تیجس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلگام واقعے کا بدلہ لینے کیلیے خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

تفتیش کے دوران تیجس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سیما حیدر اور سچن نے اس پر کالا جادو کیا ہے تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں