ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت کی جگ ہنسائی پر قومی آل راؤنڈر عامر جمال کی دلچسپ کمنٹری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پر حملے کے بعد منفی پروپیگنڈے پر بھارت کو جگ ہنسائی کا سامنا ہے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال نے اس پر دلچسپ کمنٹری کی ہے۔

پاکستان پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بھرپور کارروائی پر اپنی پسپائی کی خفت مٹانے کے لیے مودی سرکاری اور گودی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

تاہم بھارت کا جنگی جنون خود اس کی انڈین پریمیئر لیگ کو لے ڈوبا اور بی سی سی آئی کو بڑھتی کشیدگی کے بعد اس کو معطل کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ رات بھی آئی پی ایل کے جاری ایک میچ کو درمیان میں روک دیا گیا اور پھر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

بھارت کی اس جنگ ہنسائی پر بھارت کے اندر سے بھی باشعور عوام آواز اٹھا رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال نے اس صورتحال پر دلچسپ کمنٹری کی ہے۔

عامر جمال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’پاور پلے کا اسکور زیرو۔۔۔ سکس ڈاؤن، اوپنر رافیل ڈک پر آؤٹ۔۔ دس اوورز میں میچ منسوخ‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانیوں شاہینوں کا غلبہ واضح دکھ رہا ہے کہ ہر میچ فکس نہیں ہوتا۔

نوجوان قومی آل راؤنڈر نے اپنی اس دلچسپ کمنٹری کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یہ تاریخی جملہ ’’پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی‘‘ بھی شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aamir Jamal (@aamir.jamal)

عامر جمال کی بھارتی صورتحال پر یہ دلچسپ کمنٹری تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اب تک ہزاروں صارفین اس کو دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ سے لطف اٹھا کر بھارتیوں کے زخموں کو پھر سے ہرا کر دیا تھا۔

ویڈیو: پاکستانی کرکٹرز کی بھارتیوں کو ٹرولنگ، ابرار احمد نے کھلاڑیوں کو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پلائی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں