جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کرائی، لمحات رقت آمیز تھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کرائی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں پاک بھارت کشیدگی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور زیر علاج زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افواج کی ہمت اور محبت لازوال ہے۔ ایک رات میں ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی۔ 10 مئی کی علی الصباح بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امام کرائی اور یہ لمحات رقت آمیز تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 78 سال بعد ہمیں مکمل آزادی حاصل ہوئی ہے۔ بھارت نے آبی جارحیت کی تو اس کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمارے فوجی جوان ہماری آزادی کی ضمانت ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی ممنون ہے اور کسی بھی وقت پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے ہیں۔ دفاع پاکستان میں زخمی ہونے والوں کے پاس آنا میرے لیے اعزاز ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند اور وہ صحت یابی کے بعد بھی وطن کی حفاظت کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر جدید میزائل اور ڈرونز کے ذریعہ حملہ کیا تھا۔ پاک فوج نے دفاع وطن میں سرعت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں اور میزائلوں کو زمین بوس کر دیا تھا۔

بھارت کی رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے کا جواب پاک فوج نے دن کی روشنی میں 10 مئی کی علی الصباح آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ دیا اور صرف چند گھنٹوں میں برتری کے زعم میں مبتلا بھارت کو خاک چاٹنے اور گھٹنے ٹیک کر جنگ بندی کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

پاک فوج کے اس کامیاب تاریخی آپریشن پر جہاں پاکستانی دنیا بھر میں جشن فتح منا رہے ہیں۔ وہیں بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور کل تک مودی کے جنگی جنون کو ہوا دینے والا بھارتی میڈیا اب اپنی خفت مٹا رہا ہے۔

’’آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘، بھارت کے سینے پر تا قیامت دہکتا انگارہ رہے گا! آڈیو پوڈکاسٹ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں