ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ویڈیو: پاکستانی کرکٹرز کی بھارتیوں کو ٹرولنگ، ابرار احمد نے کھلاڑیوں کو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پلائی

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پاکستانی کرکٹرز بھی بھارتیوں کو ٹرولنگ کرنے لگے قومی اسپنر ابرار احمد نے دیگر کھلاڑیوں کو فنٹاسٹک ٹی پلائی۔

بھارت کے جنگی جنون اور پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کے بعد دونوں ممالک میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کا پاک فوج نے فوری موثر جواب دیا تاہم مودی سرکار پاگل پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

پاک بھارت جنگی کشیدگی کے دوران ایک بار پھر 2019 میں پکڑا جانے والا پاکستانی پائلٹ ابھیندن اور فنٹاسٹک چائے کا ذکر بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔

مودی کے جنگی جنون میں بھارتی کرکٹرز کے بے سروپا اور جنگ کی حمایت میں بیانات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی بھارتیوں کی ٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

قومی اسپنر ابرار احمد نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پلائی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے بھارت کے زخم تازہ کر دیے۔

ابرار احمد کی جانب سے دی گئی اس پارٹی میں ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پینے والوں میں بابر اعظم، سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حارث نے شرکت کی اور فنٹاسٹک ٹی سے لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ 2019 میں پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن شاہین پوری طرح چوکس تھے۔ انہوں نے یک آن حملہ کر کے بھارتی طیارہ مار گرایا اور پائلٹ ابھیندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

تاہم پاکستان نے روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھینندن کا میڈیکل کرانے کے بعد انہیں چائے پیش کی تھی اور ابھینندن نے چائے پی کر کہا تھا کہ ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘۔ بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا بھی کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں