وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور دشمن کو سبق سکھا دیا ہے پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ یوم تشکر کی مرکزی تقریب اسلام آباد پاکستان مونومنٹ میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور دشمن کو سبق سکھا دیا ہے۔ سبق یہی ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور گفتگو سے مسائل حل کریں۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مسائل کا حل نکالنا ہے تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔