تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

متحدہ عرب امارات کا سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے لئے یکساں نظام کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے نظام کو یکساں بنانے کے لئے ملک کی سب سے بڑی قانونی اصلاحات کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت نے لیبر قانون میں نئی دفعات شامل کی ہیں جن کے زریعے سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے نظام کو یکساں بنایا جائے گا۔

ان نئی دفعات کی منظوری متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النیہان نے دی، یہ نئی دفعات 40 قوانین کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی قانونی اصلاحات کا حصہ ہیں۔

دو فروری سے نافذ ہونے والے ان دفعات کے تحت تمام سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو ایک جیسی سہولیات میسر ہونگی جن میں ایک یکساں چھٹیاں ، مستقل یا عارضی طور پر کام کرنے کے ماڈل اپنانے کی اجازت شامل ہوگی۔

نئے قانون کے مطابق یو اے ای کی لیبر مارکیٹ میں محدود معاہدے لاگو ہونگے، ملک بھر کے ملازمین کو انسداد دفعات کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا جو ملازمت دینے والے کو رنگ ، نسل یا کسی معذوری کی بنا پر رد کرنے سے روکے گا۔

متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کے وزیر عبدالرحمان الاوارنے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری اور غیر سرکاری ملازمتوں کے نظام کو یکساں بنانے کا مقصد ملک بھر کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں کام کرنے کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -