منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات ، پاک افغان سرحد 2 دن کے لیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

چمن : پاکستان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دی، اس دوران ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر کو 2 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرحد 9 اور 10 محرام الحرام کو بند رہے گی اور افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔

سرحد کے بندش سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی جبکہ ایف آئی اے کے امیگریشن آفس اور ویزا سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرنویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس والے راستوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں