کراچی : ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں آج بروز پیر7ستمبر یوم فضائیہ کے موقع پر راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔
پائلٹ افسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر پر پھول چڑھانے کی تقریب میں شہید کی قبر پر ائیرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ عباس گھمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ7 ستمبرہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی یاد دلاتاہے، قومی ہیرو راشد منہاس شہید کوسلام پیش کرتے ہیں۔
ائیروائس مارشل عباس گھمن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ ملکی سلامتی کیلئےآگے رہی ہے،27فروری کو بھی فضائیہ نے عزم کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا جانباز پائلٹ راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت پیش