پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری : پاکستان اور سعودی حکام کے درمیان مذاکرات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لئے سعودی پاک مذاکرات جاری ہے ، سعودی وفد کل ایئر پورٹ پر سہولتوں کا جائزہ لے گا، سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا عازمین حج کو مناسک اور سعودی قوانین پر جامع تربیت دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لئے سعودی پاک مذاکرات جاری ہے، سعودی ڈی جی ایمیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحی کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر بریفنگ دی، سعودی سفیر نواف المالکی ابھی اجلاس میں موجود تھے۔

مذاکرات میں مذہبی امور، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن، انٹی نارکوٹکس، کسٹم، ایف آئی اے، امیگریشن اور ایئرلائنز کے نمائندے شامل ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری ہے، سعودی وفد کل ایئر پورٹ پر سہولتوں کا جائزہ لے گا۔

سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد نے حج انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا عازمین حج کو مناسک اور سعودی قوانین پر جامع تربیت دے رہے ہیں ، دوران حج طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 552 رکنی طبی عملہ بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

بریفنگ میں بتایا گیا دونوں ممالک کی ایئرلائن سمیت3ایئرلائنزآپریشن میں شامل ہوں گی، مکہ میں رہائش کے لیے200 عمارتیں ، مدینے میں مرکزیہ میں رہائش کی کوشش ہے جبکہ کھانے کےلیےمکہ میں 12 جبکہ مدینہ میں 13 کمپنیوں سے معاہدہ کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا تھا۔

سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیربھی خصوصی طورپرشریک ہوئے جبکہ وزارت مذہبی امور کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سعودی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر مذہبی امور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا تھا سعودی حکام سےروڈٹومکہ پروجیکٹ پربات چیت ہوئی، دونوں وفد پر امید ہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے، مطالبہ تھااسلام آباد،پشاور،لاہور،کراچی کوشامل کیاجائے۔

خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے، منصوبے سے 90فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں