اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاک فوج کا معیشت کی بہتری کیلئے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو خوشخبری سنا دی، معیشت کی بہتری کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لئے پاک فوج کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، قوم کیلئے عید کا تحفہ دیتے ہوئے پاک فوج نے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، مذکورہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کا عکاس اور احسن اقدام ہے، پاک فوج نے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی ملکی معاشی مشکلات کی وجہ سے کی،

- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ فوج کا راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج نے رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات مؤخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، بچت کی رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث پاک فوج کے افسران نے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں پاک فوج کے افسران نے تنخواہوں میں اضافے نہ لینے کا بھی رضاکارانہ فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں