ھنگو : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکا م بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ درسمند سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی ار کے حکام نے ٹل قلعہ ھنگو میں میڈیا کو برآمد کیاگیا اسلحہ و گولا بارود د کھاتے ہوئے بریفینگ دی کہ ھنگو میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پا ک آرمی کوخفیہ اداروں کے طرف سے اطلاع ملی کہ چہلم کے موقع پر ضلع ھنگو میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے جس پر پاک آرمی نے اپنے سرگرمیوں اور بھی تیز کر دی۔
انٹیلی جنس کے نشاندہی پر پاک آرمی نے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند چینا میں ایک پہاڑی میں بنائی گئی غار سے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود چھپا یا گیا تھا جو کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران کسی بھی دہشت گرد کاروائی میں استعمال ہونا تھا کو برامد کر لیا گیا۔
جس میں 3عدد مشین گن ،ایک عدد راکٹ لانچر،32عدد راکٹ گولے (آر پی جی سیون)،34 عدد فیوز(آر پی جی سیون)،8عدد ستی بم ،8عدد 181ایم ایم مارٹر بم،31عدد 182ایم ایم مارٹر بم ، اور 3900مشین گن کارتوس برآمد کر لئے۔
پاک آرمی کے اس کامیاب اپریشن کی وجہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں دہشت گردی کے واقعے کو روک کر بہت بڑی نقصان سے بچایا جو کہ اس علاقہ میں نقصان کے ساتھ ساتھ شیعہ و سنی فسادات کا سبب بھی بن سکتا تھا دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔