اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز سیاچن میں حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثےمیں دونوں پائلٹ میجرعرفان اور میجر راجا ذیشان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا تھا۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں