اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور مثال

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج نے میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور مثال قائم کردی، افواج پاکستان میں پہلی اقلیتی خاتون افسر ہیلن میری رابٹرس کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ جنہوں نے حال ہی میں بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی پائی وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی کرسچن خاتون ہیں۔

پاکستان آرمی میں مذہبی ، لسانی اور جنسی تفریق سے قطع نظر فیصلے کئے جاتے ہیںجس کی ایک مثال ڈاکتر ہیلن ہے، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی کی میڈیکل کور میں 26 سال سے بطور پیتھالوجسٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

- Advertisement -

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اعزاز سمجھتی ہیں، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاکستان آرمی میں بلا تفریق میرٹ کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی ترقی پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے لیے امید کی کرن ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون افسر کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں