تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

انتہائی خطرناک اور چیلنجنگ صورتحال میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کا کمال

راولپنڈی: انتہائی خطرناک اور چیلنجنگ صورتحال میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہستان انتظامیہ نے ہنگامی کال پر مدد کی درخواست کی، جس پر پاک فوج نے فوری طور پر جواب دیا اور آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ کے علاقے کوہستان میں سیلاب میں پھنسے ایک شخص کوبچا لیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جی اوسی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب فلڈ اسیسمنٹ مشن پر تھے کہ اس دوران انہیں محصور شخص کی اطلاع ملی، جس پر جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ نے محصور شخص کی جان بچانے کیلئے پرواز کا رخ موڑا اور پائلٹس نے جرأت مندانہ کوشش کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نیچے اتارا۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاک فوج نے سوات میں پھنسے ہسپانوی سیاح جوڑے کو بچا لیا

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افسران اور عملے نے محصور شخص کو بحفاظت باہر نکالا، اگر وقت پر نہ پہنچتے تو متاثرہ شخص سیلاب میں ڈوب سکتا تھا، لیکن آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیے بغیر متاثرہ شخص کو بچایا۔

Comments

- Advertisement -