جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 3500 سے زائد مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں گشکور اور کولی کے علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں ماہرڈاکٹرز بشمول لیڈی ڈاکٹرز نے 3500 سے زائد مریضوں کوعلاج کی سہولتیں فراہم کیں۔

علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ میں 100 مریضوں کی آنکھوں کی سرجریاں کی گئیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں مفت راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس سے قبل خاران، گلستان، بادینی، شاہ ریگ، نوشکی، نصیرآباد، چمن اورزیارت میں بھی مفت میڈیکل کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں جس میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پربلوچستان کے دور دراز علاقوں میں علاج کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

پاک فوج کا تھرپارکر میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پاک فوج نے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں