تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی: پاک فوج کا بھرپور جواب، 7 بھارتی فوجی ہلاک، 19 زخمی

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7 فوجیوں کو ہلاک اور 19 کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر دراندازی میں بھارت کی جانب سے اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کے نتیجے میں تین فوجی جوان شہید ہوئے جن کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارت کے 7 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ‘ 3 جوان شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے منگل کو 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین زخمی ہوئیں تھیں جنہیں  اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، حوالدار عزیز اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، فائرنگ سے نوجوان شہید اور تین خواتین زخمی ہوئیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چکوٹھی سیکٹر پر 4 پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔  یاد رہے کہ 6 مارچ کو بھی ایل او سی کے باغسر سیکٹر پر بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، شہری آبادی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -