ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوج کسی بھی طرح کی شرپسندی سےآہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک فوج کے مزید جوان تعینات کر دیے گئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانےوالے راستوں پرذمہ داریاں سنبھال لیں ساتھ ہی شاہراہ سرینگر کی سیکیورٹی بھی سنبھال لی ہے۔

- Advertisement -

قانون کی عملداری کیلئے پاک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے، فوج اسلام آباد میں کسی بھی طرح کی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

پاک فوج کے دستے نے 26 نمبر چونگی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ، رینجرز، ایف سی اوراسلام آباد پولیس بھی 26 نمبر چونگی پر تعینات ہے۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کیا تھا، مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے اور مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے جبکہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں