جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک آسٹریلیا دوسرا ون ڈے: دونوں ٹیموں میں تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیموں میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میلبرن میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم جیت کا عزم لیے ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

کھلاڑی آج ہوٹل میں آرام کریں گے جب کہ کل سے دوسرے ون ڈے کی تیاری شروع کریں گے۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں دونوں ٹیموں میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔ وہ میلبرن میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر اپنے کوٹے کے 10 اوورز بھی مکمل نہ کرا سکے تھے اور آٹھواں اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ کی جگہ ایک اسپنر کو شامل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ پاکستان کے اسکواڈ میں لیفٹ آرم رسٹ سپنر فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں اپنے ریگولر کپتان پیٹ کمنز دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ اسمتھ کپتانی کی ذمے داری نبھائیں گے جب کہ پلیئنگ الیون میں جوش ہیزل ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے میں‌ شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی کا ٹویٹ وائرل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں