میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں، اور انھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی۔
میلبرن میں پاک آسٹریلیا سیریز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے نک ہاکلے نے کہا ’’ہم پاکستان سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں، دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ پاکستان میں بہترین ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی، اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی۔‘‘
انھوں نے کہا ’’ہمیں بینو قادر ٹرافی کے دوران پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے، پرائم منسٹر الیون کے خلاف پاکستانی بیٹرز کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں پریکٹس کا اچھا موقع ملا ہوگا۔‘‘
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر
نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کینبرا میں موسم کے باعث میچ مکمل نہیں ہو سکا، تاہم دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے لمبی اننگز کھیلیں، پاکستان کے کپتان نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بنائے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ پریکٹس میچ سے پاکستان کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں تیاری کا موقع ملا ہوگا۔