منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: این آر ایم اے انشورنس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور شین وارن لیگیسی میں معاہدہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 دسمبر سے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ کے ابتدائی 4 روز ایم سی جی کے 23 مختلف مقامات پر ہیلتھ اسٹیشنز لگائے جائیں گے جہاں مفت ہارٹ چیک اپ کیا جائے گا۔

چیک اپ کے دوران جس کا بلڈ پریشر زیادہ آئے گا اسے جنرل پریکٹشنر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جائے گا، یہ ہارٹ چیک اپ 4 منٹ پر مشتمل ہوگا۔

- Advertisement -

اس پارٹنرشپ کے تحت فینز کو میلبرن میں شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے شین وارن کی معروف فلوپی ہیٹ پہننے کی گزارش کی جائے گی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ہر روز شام 3:50 بجے اسٹیڈیم میں موجود فین شین وارن کے مخصوص انداز میں فلوپی ہیٹ اتار کر لیجنڈری اسپنر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ لیگ اسپنر کا ٹیسٹ کیپ نمبر 350 تھا، جس کی وجہ سے اس ایکٹیویٹی کے لیے یہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلی نے کہا کہ ہمیں ہارٹ ہیلتھ سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے شین وارن لیگیسی کے ساتھ پارٹنرشپ پر خوشی ہے۔ انھوں نے مزید کہا شین وارن کو نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پوری دنیا میں بہت یاد کیا جاتا ہے، میں سب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت اور ہارٹ چیک اپ کروانے کی درخواست کرتا ہوں۔

چیف ایگزیکٹو ایس ڈبلیو ایل ہیلن نولان نے کہا کہ ہمیں این آر ایم اے انشورنس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے پارٹنرشپ پر بہت خوشی ہے، یہ پارٹنرشپ ہمارے اور شین وارن فیملی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں