ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں جاری پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔
فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 5 ویں وکٹ پر 56 رنز کی شراکت بنائی، فخر زمان نے 30 خوشدل شاہ نے 34 رنز بنائے۔
اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے۔
Pakistan beat Bangladesh by 4 wickets in the first #BANvPAK T20I
Scorecard: https://t.co/QZrjp52u09#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/Z4Et77oxWL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 19, 2021
محمد نواز اور شاداب خان نے 15 گیندوں پر 34 رنز کی شراکت بنائی، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔