اسلام آباد: پاک بنگلادیش سیریز کے لیے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان ، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Pakistan squad announced for Bangladesh T20I series in Lahore
More details: https://t.co/kTip0kPkpd#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GUcPCU1GH4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 21, 2025
سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوئے، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے رضا مند ہو گئی۔
بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی
مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا، جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔