جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان پر زور دے گا، بھارت کی جانب سےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکی حکام نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کے منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے دونوں ممالک پر زور دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اوفا میں بھی نریندر مودی اور میاں نواز شریف کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت مذاکرات 23 اگست کو ہونا تھے، لیکن مذاکرات میں مائنس کشمیرکی شرط اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوگئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کودوٹوک جواب دے دیا۔

  ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کاجائزہ لیا ہے۔ دہشت گردی آٹھ نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے۔

جس کامقصد تناؤ میں کمی اور اعتماد کی بحالی تھا۔ لیکن پیشگی شرائط پر سلامتی مشیروں کی ملاقات کاکوئی فائدہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں