ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

چینی ایئر بیس پر پاک چین فضائی مشقیں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کی کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین۔VI بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے، اس مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اور ZDK طیاروں کے علاوہ پیپلز لبریشن آرمی ائیرفورس کے J-8, J-11, JH-7 اور KJ200 اواکس طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ فضائی مشق ’’شاہین۔VI‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں، گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین ۔V مشقو ں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں