اشتہار

پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیوس : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے، سڑکیں بننے سے لوگ قریب آتے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، افراط زرمیں کمی ہوئی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ’’ٹیررازم ان ڈیجیٹل ایج ‘‘کےعنوان سے اجلاس کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، ملک کے ہرعلاقے میں یکساں ترقی ہورہی ہے، عالمی میڈیا، مالیاتی ادارے ہماری کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب ناشتہ گوادر میں، دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھایا جاسکتا ہے،سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلے کم ہورہے ہیں، معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ،ہم ادارے بنارہے ہیں ، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی اور محصولات پہلے سے بہترہیں، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، معاشی اورمعاشرتی ناہمواریوں کاخاتمہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سڑکیں بننے سے لوگ قریب آتے ہیں یہ سڑکیں پہلے بن جاناچاہیئے تھیں لیکن کسی نےتوجہ نہیں دی، پاکستان کے معاشی اعشاریئے دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی شریک تھے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ ضروری ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں