اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں نے پاک چین اقتصادی شاہراہ منصوبے کے مغربی روٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم نے آج اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس میں راہداری منصوبے مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کر نے کے لیئے بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ،محمود اچکزئی ،آفتاب شیر پاؤ ،مشاہد حسین سید ،وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اورسراج الحق شریک ہوں گے۔