ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سی پیک منصوبہ، چینی انجینئرز کےاغواء کا خدشہ، انتباہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کے اغوا کے خدشہ سے متعلق حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا جس میں انجینئرز کو سیکیورٹی کے بغیر سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والے انجینئیرز کے کالعدم تنظیموں کی جانب سے اغواء کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

حساس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’کالعدم تنظیموں کی جانب سے چینی انجینئرز کے اغوا کیا جاسکتا‘‘۔ اداروں نے انجینئرز کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’رات کے وقت کسی بھی مقام کا دورہ کرنے سے گریز کریں اور سیکیورٹی کے بغیر کسی منصوبے کا دورہ نہ کریں‘‘۔

پڑھیں:  وزیراعظم نے’سی پیک‘ سمٹ کا افتتاح کردیا

 انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے الرٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں اور سی پیک پر تعینات تمام افراد کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے‘‘۔

مزید پڑھیں:   سی پیک پرکام کی رفتار قابل تعریف ہے،چینی وزیرخارجہ

 یاد رہے پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان آرمی کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاہم سپہ سالار جنرل راحیل شریف بھی اقتصادی راہداری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے گلگت ، بلتستان سمیت اقتصادی راہداری کے روٹ میں آنے والے علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش

 گلگت، بلتستان میں سی پیک منصوبے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھاکہ ’’ہمیں دشمن کی ہرسازش کا معلوم ہے تاہم پاک فوج اُس کی ہر سازش کا بھرپور جواب دینا جانتی ہے، انہوں نے مقامی افراد کو سی پیک منصوبے کی افادیت سے بھی آگاہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں