اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین نے کرونا وائرس کے جنگ میں پاکستان کو 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ میں پاکستان بھی شامل ہے اور چین اس جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا۔
این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ائب 95 ماسک بھی فراہم کیے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 33 ہزار 744 حفاظتئ لباس بھی فراہم کیے جبکہ 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے۔