ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

’چین کو پاکستان کی پورٹس کے قریب صنعتیں لگانےکا کہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ امریکا چینی  مصنوعات پر ٹریف لگانا چاہ رہا ہے اگر چین پاکستان سے مال بنا کر بھیجےگا تو ٹیرف نہیں لگے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران وزارت کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے پاکستان کی معیشت میں بحری شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بحری شعبے کا اوسط جی ڈی پی میں حصہ 7 فیصد ہے، جبکہ پاکستان میں یہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزارت بحری تجارت اور 400 ملین ٹن سالانہ ماہی گیری کی برآمدات کی نگرانی کرتی ہے، ہچیسن پورٹس نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر اور اے ڈی پورٹس نے آئندہ تین سالوں میں 330 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ گوادر سے 50 سے 60 فیصد درآمد اور برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے گوادر میں فری زون بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کو پاکستان کی پورٹس کےقریب صنعتیں لگانےکا کہا ہے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے اضافی ٹیرف سے بچاجاسکےگا پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی بندرگاہوں پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب افغانستان سے بینک گارنٹی مانگی مال جانا ہی بند ہوگیا، کراچی ٹریفک کی وجہ سے پورٹ سے مال نہیں نکالا جا سکتا، کراچی میں پورٹ سےصرف  رات 11  سےصبح6 بجے تک مال نکال سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں