کراچی : پاک چین دوستی کار ریلی حیدر آباد سے آج کراچی پہنچ گئی،ریلی کے شرکاء نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقتصادی راہداری کے ذریعے سیر کیلئے آئے کار ریلی کے شرکاءکراچی میں مزار قاند پر حاضری کے لئے پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور عقیدتآ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اسی سے متعلق : پاک چین دوستی کار ریلی کا آغاز
اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق اس موقع پر مزار قائد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جس کے لیے ریلی کے ساتھ بڑی تعداد میں رینجرز اور پولیس کے جوان تعینات کیے گئے تھے،پاک چین دوستی کارریلی کے شرکاءکی مزار قائد پر آمد کے موقع پر عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔
یہ پڑھیں : پاک چین دوستی ریلی دو دن لاہور میں قیام کے بعد ملتان کے لئے روانہ
یاد رہے پاک چین دوستی کار ریلی کے 52 شرکاءگلگت بلتستان کے راستے پاکستان داخل ہوئے تھے جس کے بعد وہ لاہور بھی آئے اور گزشتہ روز سکھر سے سندھ کے تاریخی مقام موہنجو داڑو بھی گئے تھے جہاں سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قیام کے بعد آج کراچی پہنچےہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک چین دوستی کار ریلی کے شرکاء کاسکھر پہنچنے پر شاندار استقبال
واضح رہے کہ چینی نوجوان 22 کاروں کے قافلے کے صورت میں پاکستان کے مختلف شہریوں کی سیر کر رہے ہیں ، مزار قائد پر حاضری کے دوران چینی نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ با دکے نعرے بھی لگارہے تھے۔
پاک چین دوستی دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی جس کا آغاز شاہرہ قراقرم کی تعمیر اور اقتصادی، سیاسی،سماجی اور اخلاقی تعاون کی عظیم مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جس سے دونوں ملکوں میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔