بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

شفقت علی خان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کا رشتہ تعاون، علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل

گزشتہ روز ہیوسٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی مخالفین پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے جس کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنا فنکشن میں نہیں گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے، دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ان کی ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں