بدھ, جون 4, 2025
اشتہار

’چین سے تعلقات پر سیاست کی کسی قسم کی گنجائش نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین جیسے دیرینہ دوست سے تعلقات پر سیاست کی کسی قسم کی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے چین کے سرکاری دورے سے واپس آنے والے 7 رکنی صحافیوں کے وفد نے ملاقات ک۔ صحافیوں کا وفد چین کے سرکاری ادارے "چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسیشن” کی دعوت پر دورے پر تھا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی سی پیک جیسے منصوبوں پر اسٹیک ہولڈرز کو سیاست سےہٹ کر کام کرنا چاہیے اللہ نے جب موقع دیا، خود سے یہ عہد کیا ملکی ترقی کیلئےتوانائیاں مرکوز کروں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دورہ چین میں چینی قیادت اور عوام کی مثالی مہمان نوازی پر مشکور ہیںم چین کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں ،معاہدوں پر پیشرفت کی خودنگرانی کر رہا ہوں اور پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور چینی ماہرین کے حالیہ دورے میں تعاون کے مزید فروغ پرمثبت پیشرفت ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں