لندن : قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں لندن پہنچ گئی، فاسٹ بالر محمد عامر ویزا نہ ملنے کے باعث نہیں جاسکے، کینٹ کیخلاف پہلاپریکٹس میچ 28 اپریل جبکہ آئرلینڈ کےخلاف واحد ٹیسٹ 11مئی سےشروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی زیر قیادت لندن پہنچ گئی ہے۔ تیاریوں کا آغاز اٹھائیس مئی کو پریکٹس میچ سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم کے 14کھلاڑی لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پہنچے۔ محمد عباس پہلے ہی کاؤنٹی کھیل رہے ہیں جبکہ محمد عامر ویزا نہ ملنے کےباعث ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے۔ بدھ کو محمد عامر کی برطانیہ روانگی متوقع ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم دو پریکٹس میچ کھیلےگی۔28 اپریل کو کینٹ اور 4 مئی کو نارتھ ہمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ پریکٹس شیڈول ہیں۔ آئرلینڈ سے ٹیسٹ 11 مئی کو ڈبلن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور یکم جون کو کھیلا جائےگا۔
علاوہ ازیں گرین کیپس کی خصوصی مشقوں کا وقت ساڑھے 9 سے ساڑھے 12 بجے تک رکھا گیا ہے اسی روز کپتان سرفراز احمد غیر ملکی قومی کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں وہ میٖڈیا کو ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں سمیت متعدد امور کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔