بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

’پاکستان نے گیم کو چینج کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے انگلش بیٹر بین ڈکیٹ نے کہا ہے کہ میں نے سنچری اسکور کی اس پرخوش ہوں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں بین ڈکیٹ نے کہا کہ بال ٹرن ہونے لگا جس کی وجہ سے ہم وکٹس کھو بیٹھے تیسرے سیشن میں پاکستان نے گیم کو چینج کیا امید ہے کل صبح  پچ ہمارے لیے مددگار ہو گی۔

بین ڈکیٹ نے کہا کہ تیسرے سیشن میں بال زیادہ اسپن ہونے سے ہمیں مشکل ہوئی شائد نئی بال کی وجہ سے ٹرن زیادہ ہونے لگا ہم ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں سیکنڈ اننگز میں گیم مزید چینج ہو گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پاکستان کیخلاف کھیل کر کافی کچھ کھیلا آج بہت سی سوئپ شاٹس کھیلیں ہم کل زیادہ دیر تک اننگز کو لےجانے کی کوشش کریں گے، میں نےاپنی گیم تبدیل نہیں کی نیچرل گیم کھیلتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں