اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین آفریدی باہر، اسپیڈ اسٹار ڈیبیو کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب باہر ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ حارث رؤف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عباس کا بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاج کی وجہ سے سیریز کے وینیو پر بھی مشارت ہوگی، کرکٹ بورڈ حکومت سے مشورے کے بعد وینیو سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 سے 13 دسمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث باہر چلے گئے تھے، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں