جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کی انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسانے کی حکمت عملی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان آ رہی ہے اور قومی ٹیم نے اس کا شکار کرنے لیے اسپن جال بچھانے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ سات اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے حالیہ بنگلہ دیش سیریز کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلش ٹیم کو اپنے میدانوں پر اسپن جال میں پھنسا کر زیر کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے اور اس کے لیے لیگ اسپنر زاہد محمود کو 16 ویں کھلاڑی کے طور پر ملتان میں پری ٹیسٹ کیمپ کے لیے مدعو کر لیا ہے۔

- Advertisement -

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں نعمان علی پہلے ہی موجود ہیں جب کہ مسٹری نوجوان اسپنر ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے سب سے کامیاب بلے باز اور لگاتار دو سنچریاں بنانے والے کامران غلام اور محمد علی کو بھی بطور ریزرو کھلاڑی شامل کیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی پاکستان ٹیسٹ سیٹ کا حصہ ہیں، لیکن ہوم ٹیسٹ کےلیے صرف 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکٹ اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر مناسب سمجھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹیسٹ سیریز کے اوپر تلے دو میچز ملتان جب کہ تیسرا اور آخری میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ماہ پاکستان آ کر تاریخ میں نام درج کرایا اور قومی ٹیم کو نہ صرف پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ہرایا بلکہ وائٹ واش کر کے پہلی بار کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں