پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹی20 میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپےکی گیٹ منی اکٹھی ہوئی یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے ایک بار پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی ہے اس عظیم مقصدمیں حصہ ڈالنےپرشائقین کرکٹ کے مشکور ہیں پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔
چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ کراچی کےتماشائیوں نےسیلاب متاثرین کی مددکیلئےاپناحصہ ڈالا اس فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کیلئےاعزازہے۔
فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئےگا ضرورت کےاس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔
واضح رہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کے لیے صوبائی حکومت نے کراچی میں رہائش پذیر زلزلہ متاثرین کو خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم میں مفت میچ دکھانے کے انتظامات بھی کیے تھے۔