لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جای کردہ اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ گاور، مارک بچر اور وسیم اکرم کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
کمنٹری پینل میں وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گی۔
High-powered panel and enhanced production to cover Pakistan-England T20Is
More details: https://t.co/wn3gzlLvUY#PAKvENG pic.twitter.com/PQBB9Tq9vP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2022
واضح رہے کہ 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔