اشتہار

"ٹیم مینجمنٹ حارث رؤف کو رگڑا لگانے میں مصروف ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹیم مینجمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن ٹیم مینجمنٹ حارث رؤف کا رگڑا لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہو کہ میگا ایونٹ سے پہلے پاکستان ایک اور فاسٹ بولر سے محروم ہوجائے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ انگلش ٹیم کو دیکھ لیں وہ اپنے فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنے کے لیے ریسٹ اینڈ پلے پر عمل پیرا ہے لیکن ہمارے یہاں حارث کو رگڑا لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے اپنے ایک ہی اوور میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا اور انگلینڈ کی یقینی جیت قومی ٹیم کی فتح میں تبدیل ہوئی۔

فاسٹ بولر حارٖث رؤف نے شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاک انگلینڈ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں