تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

پاک انگلینڈ سیریز، لاہور میں سرچ اور سوئپ آپریشن

لاہور میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرچ اور سوئپ آپریشن کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے سلسلے میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور سوئپ آپریشن کیا گیا اور تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹ پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق حساس مقامات پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، بس ٹرمینلز، ٹرک اڈوں، ریلوےاسٹیشن اور اطراف میں سرچ آپریشنز کیے گئے، اس کے علاوہ گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ کی گئی ہے۔

سی سی پی او غلام محمود کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خان کالونی، گرو مانگٹ گلبرگ، بھیکےوال پنڈ، عالیہ ٹاؤن، شیلر چوک، پھلرواں گاؤں اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
پولیس نے کچا راوی روڈ، کلفٹن کالونی، گجر پورہ، داتا دربار، بھاٹی، موچی گیٹ شامل،اسلام پورہ، نیازی اڈہ، سبزی منڈی، لنڈا بازار، چوک گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، آر اے بازار، رائیونڈ، مانگا منڈی، سندر، کاہنہ، کینٹ اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ اور سوئپ آپریشن کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مبنی سیریز کراچی میں جاری ہے، سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی جب کہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی، آج پاکستان گزشتہ شکست کا بدلہ چکتا کرنے کا عزم لے کر میدان میں اترے گا۔

Comments

- Advertisement -