پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔
راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں جو ولسن اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں اینڈی پائکرافٹ کو ریفری نامزد کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔