اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹیسٹ سیریز: کیا سیکیورٹی کے باعث میچ کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز یکم دسمبر سے شیڈول ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے سیکیورٹی کے معاملے پر ڈی سی نے نئی تجویز پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا امکان ہے جب کہ لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل ہونے کے بعد کئی روز تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

26 نومبر کو پی ٹی آئی حکومت کو حقیقی آزادی لانگ مارچ کی مری روڈ شمس آباد کیلئے تاحال اجازت نہیں دی گئی، اس  درخواست پر آج دوبارہ نظر ثانی کی جائےگی جبکہ ڈی سی راولپنڈی نے کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کے باعث میچ کی تاریخ اور جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دیدی۔

اس کے علاوہ برطانوی سفارت خانے کے حکام نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔

گزشتہ روز اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی پی) نے ایک اجلاس کے دوران انگلش کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھے گی جب کہ ٹیم کی آمد و رفت کے راستوں کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں