پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، جو انھیں جلد لندن میں مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسلام آباد میں جاری کیا گیا ہے جو جلد لندن میں مل جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ جاری ہونے سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4برس ہوچکے ہیں اور لندن آنے سے قبل ان پر مختلف مقدمات بنائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں