قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خطرات پر انوکھی منطق پیش کر دی ۔
بھارت سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بطور کپتان میں دوسری ٹیموں پر انحصار نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ میں وہ کپتان نہیں جو اس بات کی پرواہ کرے کہ کوئی دوسری ٹیم کی فتح پاکستان کو آگے لے جائے گی، مجھے ایسی چیزوں سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں۔
کپتان نے کہا کہ بابراعظم اور امام الحق سے بڑے رنز درکار ہوتے ہیں بدقسمتی سے صائم ایوب کے نہ ہونے سے کامبی نیشن خراب ہوا۔
اس سے قبل میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے، سوچا تھا 280 کے قریب رنز بنائیں گے مگر ایسا نہین ہو سکا، سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی۔
کپتان نے کہا کہ ہم نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے 240 رنز تک محدود رہے، ہمیں اپنی فیلڈنگ میں کافی بہتری لانا ہوگی۔