ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب اور غرور خاک میں مل گیا، جماعت اسلامی

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی منعطم ظفر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب اور غرور خاک میں مل گیا۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بھارتی جارحیت و بزدلانہ کاروائی کے خلاف جمعہ 9 مئی کو ملک گیر ”یوم عزم“ کے سلسلے میں شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لسبیلہ چوک نعمان مسجد کے باہر مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا جبکہ مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، سکریٹری ضلع نعمان حمید،چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ،بھارت و اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

منعم ظفر خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، بھارت اور اسرائیل شیطانی مثلث ہے جو پوری دنیا میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے،غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا ہے،55 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں گریٹر اسرائیل بنانا چاہتا ہے دوسری جانب بھارت توسیع پسندانہ عزائم کے تحت پاکستان کے نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنارہا ہے،بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستانی آبادی پر میزائل حملے کیے،پاکستانی فضائیہ نے 5جہاز تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر امریکا، بھارت اور اسرائیل کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنادے گی۔بھارت نے قیام پاکستان کو ایک دن کے لیے تسلیم نہیں کیا،1948 ،1965، یا 1971 ہو ان تمام مواقع پر بھارت نے توسیع پسندانہ عزائم کا مظاہرہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام جذبہ جہاد و شوق شہادت سے سرشار ہیں،ملکی سالمیت کے لیے ہم سب کو سیاسی اختلافات کو بھلاکر سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔حکومت تمام جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے پر مجتمع کر ے، آل پارٹیز یا قومی سلامتی کانفرنس طلب کی جائے۔

منعم ظفر خان نے مزیدکہا کہ کراچی میں عوام شدید گرمی حبس کے عالم میں جذبہ جہاد و شوق شہادت سے سرشارہوکر بھارت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں،کچھ روز قبل بھارت نے پاکستان کی حدود میں میزائل حملے کیے اور بھارت نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، یہ وہ بھارت ہے جو امریکہ اور اسرائیلی سے دوستی کی پینگیں بڑھاتا ہے اور رات کی تاریکی میں بچوں اور عورتوں پر میزائل حملہ کرتا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی ڈرون اٹیک کو ناکام بنا کر غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں