منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’امریکی صدر نے جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہر شَر میں کوئی خیر و برکت بھی نکل آتی ہے گزشتہ کچھ روز میں جو ہوا وہ  پاکستان کےلیے باعثِ برکت ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے  ٹرمپ چاہتے ہیں دنیا میں جہاں بھی فلیش پوائنٹس ہیں وہاں کردار ادا کریں، امریکی صدر یوکرین کےمسئلے کا بھی حل ڈھونڈ رہے ہیں ٹرمپ ایران، یوکرین اور غزہ کے معاملات میں بھی سرگرم ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نےکنفرم کر لیا ہےکہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہےکہ بھارتی فاریل کس طرح گرائے گئے بھارت کے 250،300 ملین ڈالر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنایا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ہمارے خطے میں ملٹری اور سفارتکاری کی سطح پر مثبت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں، قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں