پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاک بھارت کرکٹ حکام کے مذاکرات ختم ہوگئے، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک بھارت کرکٹ حکام کے ملاقات ہوئی جس میں دونوں بورڈز نے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

پی سی بی کے مطابق عہدے داروں کے درمیان ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات ہوئی۔

- Advertisement -

ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

دوسری جانب اس فیصلے کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی اپنے اپنے بورڈز اراکین سے مشاورت کریں گے، بھارتی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات بی سی سی آئی سے شیئر کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے کھلاڑی سیریز کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور اس بات کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں۔

چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتاہے، دونوں ممالک کے تعلقات چاہیے جیسے بھی ہوں اس کا تعلق میچ سے نہیں، کرکٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

یہ پڑھیں: تعلقات جیسے بھی ہوں پاک بھارت ‌کرکٹ میچ ہونا چاہیے، کوہلی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں