اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دینے کاعندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھا دیا اور دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو پیغام دیدیا کہ اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر صبح دس بجےرابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔

ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مسلسل ایل او سی پر مقیم سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والوں کو درانداز قرار دیا جارہا ہے۔

میجرجنرل ساحر شمشاد نے اپنے بھارتی ہم منصب کو در اندازی سے متعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے دعوؤں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ بھارت کی جانب سے اگر کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم امن کے خواہاں ہیں جسے کسی طور بھی کمزوری تصور نہ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں