واشنگٹن: پاک بھارت کشیدگی پر امریکہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا واحد حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے،لہذادونوں ممالک کے سربراہوں کو مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکہ پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کے جنگ میں پہل کرنے اور ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان کاکوئی ایسا بیان نہیں دیکھا یہ صرف سنی سنائی افواہیں ہیں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہوں مل بیٹھ کرجامع مذاکرات کرنے چاہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کئی بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس میں عورتون اور بچوں سمیت متعدد پاکستانی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔